اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,090,590FansLike
10,010FollowersFollow
597,100FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے شیر افضل مروت کا نام فائنل

راولپنڈی، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے آج شیر افضل مروت کا نام فائنل کرلیا گیا ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کے دوران بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت کا نام فائنل ہونے پر تمام تنازعات ختم ہوچکے ہیں۔

بشریٰ بی بی کی بگڑتی صحت ہمارے لیے تشویش کا باعث ہے، بیرسٹر گوہر

شیر افضل مروت کا نام عمران خان نے فائنل کیا ہے اورانشاءاللہ عمران خان کی رہائی جلد ہوگی، بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ قانون کے مطابق ہمارے کیسز سنے جائیں، ہماری کسی سے کوئی بات نہیں ہورہی، کبھی کسی بھی پوائنٹ پر بات ہوئی تو ضرور بتاؤں گا