اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,337FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عدالتوں کی منتقلی: وکلا کے احتجاج پر پولیس کیجانب سے لاٹھی چارج اور شیلنگ

لاہور کے جی پی او چوک پر سول عدالتوں کی منتقلی اور وکلاء پر دہشتگردی کے مقدمات کیخلاف وکلا کے احتجاج پر پولیس کیجانب سے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی۔

احتجاج کے دوران وکلا نے رکاوٹیں ہٹا کر ہائیکورٹ کے اندر جانے کی کوشش کی جس پر پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے وکلا کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی۔

پولیس نے وکلا مظاہرین کیخلاف واٹر کینن کا استعمال بھی کیا، پولیس نے مظاہرہ کرنے والے کئی وکلا کو گرفتار بھی کرلیا جب کہ پولیس نے بیرئیر لگا کر لاہور ہائیکورٹ کے مین گیٹ کا راستہ بھی بند کردیا۔

ہائیکورٹ کے احاطے میں بھی پولیس کی بھاری نفری موجود ہے، پولیس اور وکلا کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے باعث جی پی او چوک پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی ہے اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

latest urdu news