اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,110FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

امریکی شہر اورلینڈو کے نائب کلب میں فائرنگ، 20 افراد زخمی، متعدد کو یرغمال بنا لیا گیا

فلوریڈا (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی شہر اورلینڈو کے نائٹ کلب میں فائرنگ کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہو گئے جبکہ حملہ آور کی جانب سے متعدد افراد کو یرغمال بنا لیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں واقعPulse Night Club پیش آنے والے واقعے میں اب تک 20 افراد کے زخمی ہوئے ہیں جبکہ مسلح شخص نے نائٹ کلب میں موجود متعدد افراد کو یرغمال بنا رکھا ہے۔جیسے ہی مسلح شخص نے نائٹ کلب میں گھس کر فائرنگ کا سلسلہ شروع کیا تو نائٹ کلب انتظامیہ نے اپنے فیس بک پیج پر پیغام جاری کیا کہ ”کلب میں موجود تمام شخص نکل جائیں اور بھاگتے رہیں“۔ایک ٹوئٹر صارف نے اس واقعے کے حوالے سے لکھا کہ ”مجھے ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلح شخص نے جسم پر بم بھی باندھ رکھا ہے اور اس نے 20 افراد کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا ہے“۔ اورلینڈ نیوز کے ایک رپورٹر نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں کہا کہ ”حملہ آور نے اپنے ساتھ بم باندھ رکھا ہے اور متعدد افراد کو زخمی کر دیا ہے“۔واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے اور اردگرد کے علاقے کو خالی کرا کر نائٹ کلب کی عمارت کا محاصرہ کر لیا ہے اور حالات کا جائزہ لینے کی کوشش میں مصروف ہیں۔