اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,719FansLike
9,986FollowersFollow
564,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

یوروفٹبال کپ : انگلینڈ اور روس کے مابین میچ 1-1گول سے برابر، روسی فینز اور انگلینڈ شائقین کے درمیان جھرپ میں 31 افراد زخمی ہو گئے

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) یورو فٹبال کپ میں انگلینڈ اور روس کے مابین میچ ایک ایک گول سے برابر ہو گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یوروفٹبال کپ میں انگلینڈ اور روس کی ٹیمیوں کے درمیان سنسنی خیز میچ 1-1 گول سے برابر ہو گیا ۔ دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول کر کے میچ کو برابر کر دیا ہے ۔ٹورنامنٹ میں 24 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی جانب سے ایرک ڈائر نے پہلا گول 73ویں منٹ میں فری کک پر کیا ،جبکہ روس کی جانب سے کلوشا کوف نے آخری لمحات میں گول کر کے مقابلہ 1-1سے برابر کر دیا۔اس سے قبل یورو فٹبال کپ کے افتتاخی میں میں فرانس نے رومانیہ کو 2کے مقابلے ایک گول سے شکست دی تھی ۔دوسری جانب میچ کے موقع پر شائقین کے درمیان جھڑپوں میں 31افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے مشتعل افراد کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور واٹر کینن کا بھی استعمال کیا ۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچ سے قبل مارسیلز شہر کی گلیاں میدان جنگ بنی ہوئی تھی۔ روس اور انگلینڈ کے فٹبال شائقین کے درمیان جھڑپیں ہوئی تو فرانسیسی پولیس نےآنسو گیس کی شیلنگ کی اور واٹر کینن کا استعمال کرکے ہنگامہ آرائی کرنے والے مشتعل مظاہرین کو منتشر کردیا ۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر ہوا تو روسی فینز آپے سے باہر ہو گئے اور سٹیڈیم میں ہی انگلینڈ ٹیم کے شائقین پر حملے کیے اورانہیں مارا پیٹا۔ماسک پہنے روسی شائقین نے اسٹیڈیم میں لگے جھنڈے بھی پھاڑ دیے۔1465709462-2644