اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

شہبازشریف نےعمران خان کاعالمی ریکارڈکیسےبنوایا

لاہور(نیوزالرٹ)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہاہے کہ نیازی صاحب جھوٹوں کے کپتان بن چکے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ( ن) کی حکومت نے ہردورمیں عوام کی بے لوث خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں، ہمارا ہر دورعوامی خدمت سے عبارت ہے، ساڑھے چاربرس میں نیازی صاحب کی جماعت نے کے پی کے میں بد ترین کارکردگی دکھائی ہے، نیازی صاحب جھوٹوں کے کپتان بن چکے ہیں اور انہوں نے جھوٹ بولنے اوریوٹرن کے عالمی ریکار ڈ بنائے ہیں،وزیراعلی نے کہا کہ دھرنا گروپ نے عوام کی ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے کا ناقابل معافی جرم کیا ہے جبکہ ہرموقع پرجھوٹ اور بے بنیاد الزامات لگانے والوں کے اصل چہرے عوام کے سامنے آچکے ہیں۔