اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,718FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

شادی کے بعدسرپرائزسے عمران خان خوشی سے نہال

اسلام آباد(محمدجابر)انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ سمیت ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشددودیگر4 مقدمات میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی آئندہ سماعت پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی جبکہ حاضری سے مستقل استثنیٰ اور بریت کی درخواست پراستغاثہ کونوٹس جاری کردیا گیا،واضح رہے کہ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں عمران خان کے خلاف 4 مقدمات زیر سماعت ہیںجن میں پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ، سابق ایس ایس پی اسلام آباد عصمت اللہ جونیجو پر تشدد اور لاوڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کاکیس بھی شامل ہے،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کوثر عباس نے عمران خان کیخلاف پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ سمیت 3 مقدمات کی سماعت کی اور پی ٹی آئی چیئرمین کی آئندہ سماعت پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے حاضری سے مستقل استثنیٰ اور بریت کی درخواست پر استغاثہ کو نوٹس جاری کردیا اور سماعت 13 مارچ تک ملتوی کردی،دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے بھی عمران خان کے خلاف ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین کی آیندہ سماعت پر حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے حاضری سے مستقل استثنی اور بریت کی درخواست پر استغاثہ کو نوٹس جاری کردیا اور سماعت 13 مارچ تک ملتوی کردی۔