اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ن لیگ کی صدارت۔گھرکی بات گھرمیں ہی رہ گئی

لاہور(نیوزالرٹ )وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو مسلم لیگ ن کاقائم مقام صدر بنانے کے بعد نواز شریف کو تاحیات پارٹی کا قائد بنانے کی منظوری دے دی گئی ہے،لاہور میںن لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا جس میں پارٹی چیئر مین راجا ظفر الحق ،نواز شریف ،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف،ایاز صادق ،مرتضی جاوید عباسی اور شیخ آفتاب سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی، اس موقع پر نواز شریف نے پارٹی کی قائم مقام صدارت کے لیے شہباز شریف کا نام دیا جس پر خواجہ سعد رفیق ،احسن اقبال اور زاہد حامد نے تائید کی جبکہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں ،بعد ازاں شہباز شریف نے نواز شریف کو پارٹی کا تا حیات قائد بنانے کی قرار داد پیش کی جسے مرکزی مجلس عاملہ نے منظوری دے دی اور تمام ارکان مجلس عاملہ نے اس کی متفقہ تائید کی،اس کے بعد شہباز شریف نے نواز شریف کو گلے لگا کر مبارکباد دی،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو خون پسینے سے پارٹی کو مستحکم کرتے دیکھا ہے، نواز شریف کی قیادت میں ملکی خوشحالی کا سفر جاری رکھیں گے۔