اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,557FansLike
9,991FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

پی ٹی آئی نے ن لیگ کی بڑی وکٹیں گرادیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر تر ین سے ملاقات کے بعد این اے 98 کے(ن) لیگ کے موجودہ ایم این اے میاں طارق نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی ۔انہوں نے 2013 میں میاں طارق کی جیت کا مکمل اسکور کارڈ بھی دکھایا ہےجس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ ایم این اے نے یک طرفہ مقابلے کے بعد پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کو 119224 کے سکور سے پچھاڑا تھا ۔ این اے 98 گوجرانوالہ سے مسلم لیگ (ن) کے میاں طارق 28211 ووٹوں کے ساتھ برتری حاصل کئے ہوئے تھے جبکہ پی پی پی کے امتیاز صفدر وڑائچ 1252 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھے۔ گوجرانوالہ سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی میاں طارق نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا جبکہ ان کے حلقہ کے 3 میونسپل کمیٹیوں اور 14 یونین کونسلز کے چیئرمینزنے بھی مسلم لیگ ن سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔گوجرانوالہ سے مسلم ن لیگ کے ایم این اے میاں طارق نے اپنی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا نجی ٹی وی کے مطابق رابطہ کرنے پر میاں طارق نے پارٹی چھوڑنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ قیادت کی طرف سے نظر انداز کئے جانے پر پارٹی چھوڑی ہےجبکہ میاں طارق این اے 98 سے ن لیگ کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھےجواب وزیر دفاع خرم دستگیر کے مقابلے میں الیکشن لڑیں گے۔