اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

چار سالہ معصوم بچہ شام سے اکیلے ہجرت کرتے قافلے سے بچھڑ گیا۔ جانیئےاس کے پاس شاپر میں ایسا کیا تھا؟

شام (مانیٹرنگ ڈیسک) شام کے حالات نے ہر درد دل رکھنے والے شخص کی آنکھوں کو نم ضرور کیاہے۔ سینکڑوں بے گناہ افراد کے قتل کے بعد ہزاروں کی تعداد میں لوگ اپنا گھر بار چھوڑ کر دوسرے ممالک میں ہجرت کر چکے ہیں۔اور وہ تمام ہجرت کرنے والے افراد نے مظلومیت اور بےبسی کی ایسی ایسی داستانیں رقم کی ہیں کہ دیکھنے اور سننے والوں کا دل پاش پاش ہو گیا۔ایسی ہی دل دہلا دینے والی ایک تصویر نے دنیاکی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہےکہ معصوم چار سالہ مروان شام سے اکیلے ریگستان سے گزر کر ہجرت کرکے اردن جارہا ہے۔اس بچےکے پاس ایک شاپر تھا جس میںفقط اس کی ماں اور بہن کے کپڑے تھے کھانے پینے کو کچھ بھی نہیں تھا۔یہ بچہ ہجرت کے دوران قافلے سے بچھڑ گیا تھا۔جو پیچھے رہ جانے کے باعث یو این او کی ٹیم کو ملا ہے۔