اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پی ٹی آئی نے ن لیگ کی بڑی وِکٹ اُڑادی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ختم نبوتؐ کے قانون میں ترمیم کا معاملہ پاکستان کی حکمراں جماعت مسلم لیگ نواز کے گلے کی ہڈی بن گیا، آئندہ انتخابات سے قبل ایک ایک کر کے اہم رہنما ساتھ چھوڑنے لگے، گوجرانوالہ کے بعد فیصل آباد سے ن لیگی ایم این اے ڈاکٹر نثار جٹ نےبھی نواز شریف اور مسلم لیگ نواز کو خیر آباد کہہ دیا ،مصدقہ ذرائع کے مطابق نثار جٹ اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان معاملات طے پا گئے جس کے بعد نثار جٹ نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا،عام انتخابات جیسے جیسے نزدیک آتے جا رہے ہیں اسی طرح سیاسی رہنماؤں کا پارٹی تبدیل کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے، اب مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار جٹ نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے،اسطرح پاکستان تحریک انصاف نےن لیگ کی ایک اور وکٹ گرا دی ہے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار جٹ نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے، ن لیگ رہنما ڈاکٹر نثار جٹ جو کہ ختم نبوت کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی اختیار کر چکے ہیں اب ان کے تحریک انصاف کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں اور امکان ہے کہ وہ کل وہ عمران خان سے ملاقات کرکے باضابطہ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے، دوسری طرف خیبرپختونخواہ کے علاقے نوشہرہ این اے 6سے2013کے الیکشن میں کامیاب ہونے والے ممبر قومی اسمبلی سراج خان نے الیکشن 2018میں مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے،سراج خان آئندہ ایک دو روز میں باقاعدہ مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کریں گے، ذرائع کے مطابق سراج خان کی تحریک انصاف چھوڑنے کی وجہ حلقہ کے عوام کی جانب سے دباؤ بتایا جا رہا ہے جس میں حلقہ کے عوام نے سراج خان کو آئندہ ن لیگ کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے کی صورت میں ہی ووٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔