اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نہال ہاشمی کی سینٹ سیٹ پر ضمنی انتخاب،حیران کن نتائج جاری

اسلام آباد(نیوزالرٹ)نا اہل ہونے والے لیگی رہنما نہال ہاشمی کی سینٹ کی سیٹ پر ضمنی انتخاب کا حیران کن نتیجہ سامنے آگیا جس کے مطابق مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ ڈاکٹر اسد اشرف کو 298 ووٹ ملے جبکہ تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹر زرقا صرف38 ووٹ حاصل کرپائیں،نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب اسمبلی میں نہال ہاشمی کی خالی ہونیوالی سینیٹ نشت پر ہونے والے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کےامیدوار ڈاکٹر اشرف کامیاب ہو گئے، ن لیگی امیدوار ڈاکٹر اشرف کو298 ووٹ ملے جبکہ تحریک انصاف کی امیدوار ڈاکٹرزرقا صرف 38 ووٹ لےسکیں،سینیٹ ضمنی انتخابات میں پنجاب اسمبلی کے368 کے ایوان میں سے مجموعی طور پر 346 ووٹ کاسٹ ہوئے، مسلم لیگ ن کے 300 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا لیکن 9 ارکان غیر حاضر رہے اور ایک ووٹ مسترد ہوا جبکہ پیپلز پارٹی کے 8 ارکان ووٹ ڈالنے نہیں آئے، سینیٹ کے ضمنی الیکشن میں 12ووٹ مسترد کئے گئے۔