اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

فیس بک کا پاکستانی صارفین کیلئےحیران کن نیافیچر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیس بک نے اب چہرے شناخت کرنے والی ٹیکنالوجی کو اتنا بہتر بنالیا ہے کہ اس پر اگر کوئی صارف ایسی تصویر اپ لوڈ کرتا ہے جس میں آپ بھی موجود ہوں تو وہ چاہے آپ کو ٹیگ نہ بھی کرے تو بھی آپ کو نوٹیفکیشن کے ذریعے اس امر سے آگاہ کردیا جائے گایعنی ٹیگ کرنے کے آپشن کو آپ نے بند کربھی رکھا ہو تو بھی اب اس طریقے سے بچنا ناممکن ہے اور اب یہ فیچر پاکستان کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے، گزشتہ سال کے اختتام پر فیس بک کی جانب سے اس فیچر کو متعارف کرایا گیا تھا اور لگ بھگ دو ماہ بعد اب اس کی پاکستان آمد ہوئی ہے اگر کسی دوست کی جانب سے آپ کی تصویر پوسٹ ہونے پر نوٹیفیکیشن ملے تو یہ صارف کی مرضی ہوگی کہ وہ اس تصویر میں خود کو ٹیگ کردے یا فیس بک کو رپورٹ کردے، یہ فیچر پروفائل فوٹوز کے ساتھ بھی کام کرے گا فیس بک کے مطابق یہ نیا ٹول صارفین کی بہتری کے لیے بنایا گیا ہے جنہیں آن لائن تصاویر کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی، فیس بک کے مطابق ہم طویل عرصے سے اس طرح کے پرائیویسی فیچر کے بارے میں سوچ رہے تھے اگر کوئی آپ کی ایسی تصویر شائع کرے جسکا آپ کو علم نہ ہو تو اب ایسا ممکن نہیں ہوگا فیس بک پروفائل فوٹو چوری کرنا اب ہوگا ناممکن ،فیس بک کا کہنا تھا کہ اس سے لوگوں کو ایسی تصاویر کو یاد کرنے کا موقع ملے گا جو وہ بھول چکے ہونگے ، تاہم یہ نیا ٹول لوگوں کے لیے مددگار بھی ثابت ہوگا خاص طور پر اگر کوئی اجنبی کسی غلط مقصد کے لیے تصویر پوسٹ کرے تو اس کو پھیلنے سے روکا جاسکے گا یہ نیا فیچر صارفین اپنی پرائیویسی سیٹنگز کے ذریعے ایکٹیو کرسکیں گے یا ٹرن آف کرسکیں گے۔