اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وزیر اعلیٰ بلوچستان اور دیگر ارکان نے ق لیگ کو خیر آباد کہہ دیا

وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور دیگر ارکان نے پاکستان مسلم لیگ ق کو خیر آباد کہہ دیا، جلد نئی جماعت میں شمولیت کا اعلان متوقع ہے۔اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، بلوچستان کے ق لیگی ارکان اور پارٹی کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سمیت بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ق لیگ کے دیگر ارکان نے مسلم لیگ ق کو خیر آباد کہہ دیا۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ق سے کوئی اختلافات نہیں تاہم صوبے کے مفاد میں وہ نئی سیاسی جماعت تشکیل دے رہے ہیں۔ اس موقع پر چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے ساتھ ان کے رشتے مضبوط ہیں، سب نے پاکستان کے لئے کام کرنا ہے۔دوسری جانب بلوچستان کی نئی سیاسی پارٹی کے قیام کا اعلان آج 3 بجے وزیراعلی ہاؤس میں کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں ان ہاؤس تبدیلی لانے کے بعد صوبے کے سینئر سیاستدان صوبے کی نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان کریں گے۔ جس میں بلوچستان سے کامیاب ہونے والے آزاد 5 سینیٹرز، صوبائی اسمبلی میں نون لیگ اور قاف لیگ کے علاوہ دیگراراکین بھی شمولیت کریں گے۔پارٹی کے قیام کے بعد 10 رکنی عبوری کونسل بنائی جائے گی جو پارٹی منشور اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔ پارٹی کی رجسٹریشن اور ممبر سازی کاعمل جلد شروع کئے جانے کا امکان ہے۔ پارٹی کے لئے بلوچستان ڈیموکرٹیک پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی اور ڈیموکرٹیک الائنس کے نام زیر غور ہیں۔