اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

خادم حسین رضوی کی گرفتاری,سیکورٹی فورسز حرکت میں آگئیں

تحریک لبیک یا رسول اللہ کے رہنما علامہ خادم حسین رضوی سمیت 480افرادکی گرفتاری،سیکورٹی فورسز حرکت میں آگئیں،صورتحال کشیدہ، ہائی الرٹ، تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک یا رسول اللہ کے رہنما علامہ خادم حسین رضوی سمیت 480افراد کو گرفتارکرکے کے لئے قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آگئے ہیں اور ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں جلد ہی خادم حسین رضوی سمیت 480افراد میں سے بیشتر افراد کی گرفتاری متوقع ہے،اس سلسلے میں صورتحال کشیدہ ہونے کے خدشے کے پیش نظر ہائی الرٹ کردیاگیا ہے،واضح رہے کہ کہ چند روز قبل اسلام آباد کی انسداد دہشتگری عدالت نےخادم حسین رضوی اور افضل قادری کو عدالتی مفرور قرار دیتے ہوئے انھیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔عدالتی حکم کے بعد اسلام آباد پولیس نے خادم حسین رضوی کی گرفتاری کے لیے کوشش تیز کر دی ہے۔اسلام آباد پولیس کے ایس ایس پی نجیب الرحمان نے بتایا کہ خادم حیسن رضوی کی گرفتاری کے لیے انویسٹیگیشن آفیسر کی نگرانی میں ٹیم بھجوائی گئی ہے۔انھوں نے بتایا کہ اسلام آباد کے مختلف پولیس سٹیشن میں خادم حسین رضوی اور دھرنے میں شامل 480 افراد ک خلاف 28 مقدمات درج ہیں۔انسدادِ دہشت گردی کے عدالت نے اْن کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہوئے ہیں۔ایس ایس پی نجیب الرحمان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس کی ان ٹیموں کو مقامی پولیس سٹیشنوں کی معاونت بھی حاصل ہے اور یہ چند دن بعد واپس آ کر پیش رفت سے آگاہ کریں گی۔واضح رہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے سنگم فیض آباد انٹرچینج پر مذہبی تنظیم تحریک لبیک یا رسول اللہ نے گذشتہ سال نومبر میں دھرنا دیا تھاجوتقریباً ایک ماہ تک جاری رہاتھا اوربعد میں دھرناختم کروانے کے لیے حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان چھ نکاتی معاہدہ ہوا تھا اور پاکستانی فوج نے یہ معاہدہ ختم کروانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔‎