اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری

مکہ المکرمہ(خالدنوازچیمہ)مطاف (خانہ کعبہ کے گرد طواف کا علاقہ) 27 مارچ 2018 بروز منگل سے آب زم زم کنویں کی تعمیر کا کام مکمل ہونے کے بعد عبادت گزاروں کے لیے کھولنےکااعلان کردیاگیا، سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مکہ کی مالیاتی وزارت اور دو مقدس مساجدکے معاملات کی صدارت مطاف کو گرینڈ مسجد کے زائرین سمیت تمام عبادت گزاروں کے لیے کھولنے کی تیاریاں مکمل کر رہی ہے، گزشتہ سال اکتوبر میں جب سے آب زم زم کے کنویں کی تعمیر کا کام جاری ہے مطاف میں عمرہ زائرین کے جانے پر پابندی لگا دی گئی تھی جوکہ اب تعمیراتی کام مکمل ہونےکے بعد 27 مارچ 2018 کو ختم کر دی گئی ہے، تمام عبادت گزاروں کو اس تاریخی مقدس کنویں تک رسائی دینے کے لیے 250 سے زائد انجینئرز ، ٹیکنیشنز اور مزدور11 کرینوں کی مدد سے آب زم زم کے کنویں کی تعمیر کے کام میں مشغول ہیں اس کنویں کی بحالی تعمیر کے کام کا مقصد صفائی اور حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اس مقدس پانی کو ذخیرہ کرنا اور اس پانی کی تقسیم کے نظام کو اپ گریڈ کرنا شامل ہے۔