اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

معمر رانا کی ’’آزادی‘‘ کے ساتھ دھماکے دار واپسی

اداکارمعمر راناکا نام پاکستان شوبز انڈسٹری میں نیا نہیں، 90 کی دہائی سے لے کر 2000 تک پاکستان فلم انڈسٹری میں معمر رانا کاطوطی بولتا تھا، فلم ’’چوڑیاں‘‘،’’ یہ دل آپ کا ہوا‘‘ اور ’’لو میں گم‘‘ جیسی فلموں نے معمر رانا کو پاکستان کے صف اول کے اداکاروں کی فہرست میں لاکھڑا کیا تھا، تاہم گزشتہ چند برسوں سے معمر رانا اسکرین سے دور تھے، لیکن اب کشمیری مجاہدین کی جدوجہد آزادی سے متعلق فلم’’آزادی‘‘کے ساتھ معمر رانا دھماکے دار واپسی کیلئے تیار ہیں۔فلم میں معمر رانا کے ساتھ پاکستان ڈرامہ اور فیشن انڈسٹری کی باصلاحیت اور خوبصورت اداکارہ سونیا حسین مرکزی کردار اداکررہی ہیں۔اداکار معمر رانا فلم میں ایک کشمیری مجاہد ’’آزاد‘‘ کا کردار ادا کررہے ہیں جو اپنے مقصد کیلئے اپنے گھر اور ذاتی زندگی کو چھوڑدیتا ہے جب کہ سونیاحسین فلم میں زارا نامی صحافی کا کردار نبھا رہی ہیں جو کشمیر کی جدوجہد آزادی میں معمر رانا کا بھرپور ساتھ دیتی نظر آئیں گی۔اس میں کوئی شک نہیں ٹریلر میں معمر رانا آزادی کے جذبے سے بھرپور نہایت پر کشش نظر آرہے ہیں جب کہ مکالموں کی جاندار ادائیگی کے باعث رانا فلم کی ریلیز سے قبل ہی شائقین کے دلوں میں اپنی جگہ بناچکے ہیں۔اداکار معمر رانا اور سونیا حسین کے ساتھ فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکار ندیم بیگ شامل ہیں۔ عمران ملک کی زیر ہدایت بننے والی فلم’’آزادی‘‘ عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔