یونان میں پاکستان عوامی تحریک کاپاورشو

ایتھنز/یونان(انصراقبال بسراء)پاکستان عوامی تحریک یونان کے زیراہتمام میری پہچان پاکستان کے نام سے پروقار سیمینار کا انعقاد کیا گیا، صدارت پاکستان عوامی تحریک یونان کے صدرڈاکٹر عبدالرزاق اور جنرل سیکرٹری ارسلان خرم چیمہ نے کی،مہمان خصوصی مراز امجد جان قائم مقام صدرمنہاج القران انٹرنیشنل یونان تھے،ڈائریکٹر منہاج اسلامک سنٹریونان علامہ حافظ نوازہزاروی نےکی،صدرمنہاج نعت کونسل یونان محمد سجاد حسین قادری نمایاں تھے،نقابت کے فرائض نائب صدر پاکستان عوامی تحریک یونان غلام عباس مصطفوی اورسیکرٹری سوشل میڈیا پاکستان عوامی تحریک یونان چوہدری انصر اقبال بسراء نے ادا کئے، راجہ آصف کیانی،صدرپاک کشمیر ویلفیئر سوسائٹی راجہ محمد زبیر،صدرپاکستان کیمونٹی یونان چوہدری شاہد نواز وڑائچ،ڈائریکٹر منہاج اسلامک سنٹر مارتھونا صوفی عبیداللہ چشتی، ناظم منہاج القران انٹرنیشنل یونان محمد شاہد بٹ،سابق صدرپاکستان عوامی تحریک یونان چوہدری مدثرخادم سوہل،ڈپٹی آرگنائزر پاکستان عوامی تحریک یونان چوہدری عمران اسلم پسوال سمیت دیگرنےاپنےخیالات کااظہارکیا،محمدبشیراحمدعاصی،الحاج محمدبشیرشاداورسینئرصحافی نعیم مرزانےیومِ پاکستان کے حوالے سے اپنا اپنا خوبصورت کلام پیش کیا،سینئر صحافی ناصر جسوکی نے الحاج محمد بشیر شاد کا لکھا ہوا خصوصی نغمہ اپنی خوبصورت آواز میں پیش کیا،اس موقع پر قائم مقام صدر منہاج القران انٹرنیشنل یونان مرزا امجد جان ،محمد اسلم چوہدری اورصدر پاکستان عوامی تحریک یونان ڈاکٹر عبدالرزاق نےکہا کہ مضبوط پاکستان کےلئےفرسودہ نظام کوتبدیل کرنا ناگزیر ہو چکا ہےجس کے لئے علامہ ڈاکٹرطاہرالقادری کے ہاتھ مضبوط کرناہونگے،علامہ محمد نواز ہزاروی نے پاکستان کی سلامتی سربلندی اور امت مسلمہ کی بحالی کے لیے خصوصی دعا کی، سیمینار میں منہاج القران انٹرنیشنل یونان اور پاکستان عوامی تحریک یونان کے تمام ذیلی مراکز اور ذیلی تنظیمات نے کیثر تعداد میں شرکت کی۔