اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,888FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ضلع ننکانہ صاحب کوکرائم فری بنانے کیلئے پلان تیار

ننکانہ صاحب(ملک عثمان سندرانہ+چوہدری افضل حق خاں)ڈی پی او ننکانہ صاحب صاحبزادہ بلال عمر کی ضلع بھر کے سرکل افسران ، ایس ایچ اوز، انچارج چوکیات سمیت دیگر پولیس افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ، سکیورٹی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت، گزشتہ روز ڈی پی او ننکانہ صاحب صاحبزادہ بلال عمر نے اپنے آفس میں ضلع بھر کے سرکل افسران اور ایس ایچ اوز سمیت دیگر پولیس افسران کے ساتھ خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا

اس موقعہ پر ڈی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقہ تھانہ جات میں جرائم کی روک تھام میں کردار ادا کریں، سنگین جرائم میں ملوث اورعدالتی مفرور ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کرکے انہیں جلد حوالات میں بند کیا جائے انہوں نے کہا کہ اہم مقامات جیسا کہ بنک بوتھ، جیولرز شاپس ، سکول، کالجز ودیگر شامل ہیں پر سکیورٹی مزید سخت کردیں اور ان کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ بھی کرتے رہیں۔