اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم عائد کر دی گئی

ٹڈاپ کرپشن کیس، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت 25سے زائد ملزمان پر فرد جرم عائد۔ تفصیلات کے مطابق ٹڈاپ کرپشن کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت 25 سے زائد ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ ملزمان نے فرد جرم عائد ہونے پر صحت جرم سے انکار کر دیا ہے۔ کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانیکے وکیل فاروق ایچ نائیک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے موکل پر جھوٹے کیسز بنائے گئے ، سابق وزیراعظم پر اس طرح کےالزامات سے ریاست کی توہین ہوئی۔ فاروق ایچ نائیک نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ یوسف رضا گیلانی پر کیسز کے پیچھے اہم لوگ ہیں جن کا نام نہیں لینا چاہتا۔ واضح رہے کہ ٹڈاپ کرپشن کیس میں ملزمان پر فیڈ سبسڈی کی مدد میں اربوں روپے کرپشن کا الزام ہے۔