اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

رمیش کمار اور بلال ورک کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ

الیکشن سے قبل ن لیگ کو جھٹکے لگنا شروع ہو گئے، ایم این اے رمیش کمار اور بلال ورک نے تحریکِ انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا، دونوں کی کل عمران خان سے ملاقات ہو گی۔مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی تحریکِ انصاف میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔ ن لیگ کے ایم این ایز رمیش کمار اور بلال ورک نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے۔ دنیا نیوز کے ذرائع کے مطابق بلال ورک کل عمران خان سے ملاقات میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرینگے۔ بلال ورک این اے 136 ننکانہ صاحب سے ن لیگ کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی بنے تھے۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور ایم این اے رمیش کمار نے بھی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ رمیش کمار 2013ء میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کل رمیش کمار کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے ملاقات کریں گے جس کے بعد رمیش کمار ایک نیوز کانفرنس میں پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔