دینہ کے قریب ایمبولینس کوحادثہ

دینہ(جرارحسین)جی ٹی روڈپر ٹریفک کے خوفناک حادثے میں دینہ کےعلاقے ترکی ٹول پلازہ کے قریب ٹرک اورریسکیو1122کی ایمبولینس میں تصادم کے باعث 1خاتون جاں بحق جبکہ 5افرادشدیدزخمی ہوگئے، زخمیوں کو ریسکیو عملہ نے سوہاوہ ہسپتال منتقل کر دیاجہاں 2زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ، ریسکیوذرائع کے مطابق حادثہ جی ٹی روڈ پر پھسلن کے باعث پیش آیا۔