اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

تحریک لبیک یارسول اللہ نے حتمی اعلان کردیا

معاہدے فیض آباد پر عمل در آمد کیلئے تحریک لبیک یارسول اللہ نے حکومت کو 12اپریل دن 12بجے کی ڈیڈلائن دے دی۔ تحریک لبیک یارسول اللہ کے مرکزی امیر علامہ خادم حسین رضوی، پیر محمد افضل قادری اور مرکزی مجلس شوریٰ کے عہدیداروں محمد رضوان یوسف،پیر اعجاز اشرفی ،شفیق امینی ،فاروق الحسن سعیدی اور دیگر کے ہمراہ داتا دربار کے باہر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کو 12اپریل بروز جمعرات دن 12بجے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے دھرنا جاری رکھنے کااعلان کردیا۔حکومت نے معاہدہ فیض آباد پر من و عن عمل نہ کیا تواب دمادم مست قلندر ہوگا ۔06نکات میں سے صرف 01پر عمل ہوا ہے ۔پاکستان اللہ کے رازوں میں سے ایک زار ہے ۔عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے حکومتی سطح پر موثر اقدام اٹھائے جائیں ۔آسیہ معلونہ کی سزا پر عمل درآمد کیا جائے ۔معاہدہ فیض آباد وزیر اعظم اور آرمی چیف کی زیر نگرانی ہوا تھا حکومت کو بدعہدی نہیں کرنے دیں گے ۔معاہدے فیض آباد پر عمل درآمد پاکستان کی عزت کا مسئلہ بن چکا ہے ۔حکومتی بدعہدی سے پاکستان دنیا بھر میں مذاق بن جائے گا ۔تحریک کے کارکنا ن اور قائدین پر مقدمات جرائم اورذاتی نہیں بلکہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کی وجہ سے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ 12اپریل دن 12بجے تک کا حکومت کو الٹی میٹم دئیے ہیں ۔12بجے کے بعد احتجاج اور دھرنوں کا سلسلہ ملک بھر میں پھیلا دیں گے ۔رانا ثنا اللہ علماء کے بورڈ کے سامنے اپنی وضاحت پیش کریں گے ۔تحریک لبیک فلاحی پلان قوم کو دے گی ۔اللہ کے دین کو تخت پر لانے کی جہدوجہد میں مصروف ہیں ۔جلد اسمبلیوں کے اندراور باہر بھی دین کا علم بلند ہوگا ۔سودی نظام کا خاتمہ ہوگا ۔اس موقع پر انکے ہمراہ پیر سید ظہیر الحسن شاہ،پیر محمد اعجاز اشرفی ،علامہ شفیق امینی ،علامہ فاروق الحسن کاظمی ،صاحبزادہ سعد اللہ رضوی،علامہ غلام غوث بغدادی،سید سرور شاہ بخاری،علامہ عبدالغفور تابانی ،پیر قاضی محمود اعوان ،مولانا محمد اسلم نقشبندی اور دیگر بھی موجود تھے ۔