اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اسلام آباد ایئرپورٹ پر 2 طیارے خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئے

بے نظیر ایئرپورٹ پر مسافروں سے بھرے دو طیارے خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئے۔ بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر نجی ایئرلائن کا مسافر بردار طیارہ شارجہ جانے کے لیے ٹیک آف کی اجازت ملنے کے انتظار میں کھڑا تھا کہ کراچی سے آنے والی ایک اور پرواز آگئی۔ اندرون ملک سے آنے والی پرواز ٹیکسی کرنے کے دوران شارجہ جانے والے طیارے سے ٹکراتے ٹکراتے بچ گئی۔دونوں طیاروں کے ٹکرانے کی افواہ کے بعد ایئر پورٹ پر دیگر پروازوں کی آمد و رفت روک دی گئی، طیارے کے دوبارہ معائنے کے بعد پرواز کو اڑان بھرنے کی اجازت دی گئی۔