اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

متحدہ عرب امارات کی ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی ایشیااےریجن کوالیفائی ٹورنامنٹ کی فاتح

﴿محمد عرفان شفیق ۔ کویت﴾ کویت میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی ایشیا ” اے ” ریجن کوالیفائی ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں قطر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قطر کی پوری ٹیم 18.4 اوورز میں 114 رنزبنا کر آوٹ ہو گئی۔تیمور سجاد نے 36 رنز کی اننگز کھیلی، محمد نوید اور ظہور خان نے3،3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم نے ہدف ١یک وکٹ کے نقصان پر پوراکر لیا۔ غلام شبیر نے ناقابل شکست 63 جبکہ روہن مصطفی نے 30 رنز بنائے۔ اشفاق احمد کو 26 کے انفرادی سکور پر تیمور سجاد نے آوٹ کیا۔
میچ کے بعد تقسیم انعامات کی تقریب منعقد کی گئی جس میں کویت کرکٹ کی انتظامیہ اور ٹورنامنٹ کے اسپانسرز نے شرکت کی۔ڈائریکٹر جنرل کویت کرکٹ ساجد اشرف نے آئی سی سی میچ آفیشلز، تمام ٹیموں، اسپانسرز، حاضرین اور کویت کرکٹ انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ غلام شبیر کو ناقابل شکست 63 رنز بنانے پر مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔ پلیر آف ٹورنامنٹ اور بہترین بلے باز کا اعزاز متحدہ عرب امارات کے کپتان روہن مصطفی کے نام رہا جبکہ ٹورنامنٹ کے بہترین بالر کا اعزاز سعودی عرب کے عمران عارف کو دیا گیا۔کویت، قطر اور متحدہ عرب امارات کی ٹیم کو میڈلز اور ٹرافی بھی دی گئی۔ کویت، قطر اور متحدہ عرب امارات نے کوالیفائنگ راؤنڈ کےدوسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔