اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پاک بحریہ نے کھلے سمندر میں پھنسی بھارتی کشتی کو بچالیا

پاک بحریہ نے کھلے سمندر میں پھنسی بھارتی کشتی کو بچالیا اور بھارتی ماہی گیروں نے پاک بحریہ کی امدادی کارروائیوں سے خوش ہوکر پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کردیئے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بھارتی ماہی کی کشتی ’ایس ٹی مارس‘ انجن میں خرابی کے باعث کھلے سمندر میں مشکلات کا شکار تھی تاہم ان کی مدد کو کوئی نہ پہنچا، کشتی میں سوار 12 افراد بھوک پیاس سے نڈھال مدد کے طلب گار تھے، پاک بحریہ کے جہاز عالمگیر نے انسانی ہمدردی کے تحت بھارتی ماہی گیروں کی مدد کی۔پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پی این ایس عالمگیر کی ٹیکنیکل ٹیم نے بھارتی کشتی کے انجن کی فنی خرابی کو دور کیا جب کہ ماہی گیروں کو اشیائے خورو نوش کے ساتھ طبی امداد بھی فراہم کی جس پر بھارتی ماہی گیروں نے اظہارِ تشکر کے طور پر کھلے سمندر میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پا ک بحریہ انسانی مدد کے آپریشنزکی انجام دہی میں بھی پیش پیش رہتی ہے اور یہ آپریشن اس بات کا بھی غماز ہے کہ پاکستان علاقائی امن کا خواہاں ہے۔