اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پی ٹی آئی کے خلاف ن لیگ کا پیپلز پارٹی سے گٹھ جوڑ پر غور

مسلم لیگ (ن) کی اعلی قیادت نے آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی سے سیاسی گٹھ جوڑ کیلیے سنجیدگی سے سوچ بچار شروع کردیا جب کہ اس امر کو ملحوظ خاطر لانے میں پیپلز پارٹی کی بیک ڈور سیاسی پالیسی بھی شامل ہے۔باوثوق لیگی ذرائع کے مطابق آئندہ ہونے والے عام انتخابات کی منصوبہ بندی تمام سیاسی پارٹیوں کی جانب سے آخری مراحل میں داخل ہو رہی ہے اس تناظر میں پیپلز پارٹی کے بعض حلقوں کو یقین ہے کہ ن لیگ کا پی ٹی آئی سے سخت مقابلہ ہوسکتا ہے تاہم ن لیگ کو انتخابات میں ایسی شکست کا سامنا نہیں ہوگا کہ وہ حکومت بنانے میں اہمیت نہ رکھ سکے۔