اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,000FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اولمپیئن گول کیپر منصور احمد انتقال کرگئے

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق مایہ ناز گول کیپر منصور احمد کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق مایہ ناز گول کیپر منصور احمد کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے۔ منصور احمد کی عمر 51 برس تھی اور وہ کافی عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کے باعث کراچی کے قومی ادارہ امراض قلب میں زیرِعلاج تھے۔ آج صبح ان کی طبیعت انتہائی ناساز ہوگئی جس کے بعد انہیں وارڈ سے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں منتقل کر کے ہارٹ لنگز مشین لگائی گئی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور کچھ دیر بعد انتقال کرگئے۔