اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,303FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وزیراعظم کی زیرصدارت نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان اورچیئرمین جائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے سربراہ، ڈی جی انٹرسروسزانٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، ڈی جی ملٹری آپریشنزمیجر جنرل ساحر شمشاد مرزا سمیت وزیردفاع انجینئرخرم دستگیر، مشیر قومی سلامتی ناصرجنجوعہ بھی اجلاس میں موجود ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ اجلاس میں ممبئی حملوں کے حوالے سے میڈیا پرچلنے والے گمراہ کن بیانات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ایک انگریزی اخبارکو انٹرویو میں سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں نوازشریف نےکہا تھا کہ سرحد پار جا کر 150 لوگوں کو قتل کردینا قابل قبول نہیں، عسکری تنظیمیں اب تک متحرک ہیں جنھیں غیر ریاستی عناصر کہا جاتا ہے، مجھے سمجھائیں کہ کیا ہمیں انھیں اس بات کی اجازت دینی چاہیے کہ سرحد پار جا کر 150 لوگوں کو قتل کردیں۔