اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,718FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نگراں وزیراعظم پرغورکیلیے وزیراعظم اور خورشیدشاہ کے درمیان ملاقات آج ہوگی

نگراں وزیراعظم کے لئے مجوزہ ناموں پر غور کے لیے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے درمیان ملاقات آج ہوگی۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ آج وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں نگراں وزیر اعظم کے لیے مجوزہ ناموں پر غور کیا جائے گا۔پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے گزشتہ روز ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نگران وزیراعظم کے معاملے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے جمعے کو ملاقات کروں گا، جس میں مجوزہ ناموں پر مشاورت ہوگی، اتفاق ہونے کی صورت میں نگراں وزیراعظم کے نام کا اعلان کردیا جائے گا، اتفاق نہ ہونے کی صورت میں اعلان میں ایک دو روز مزید لگ سکتے ہیں۔واضح رہے کہ آئین کے تحت قومی اسمبلی میں قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف باہمی مشاورت سے نگراں وزیر اعظم کے نام پر اتفاق کرتے ہیں، اتفاق نہ ہونے کی صورت میں معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا جو مجوزہ ناموں میں سے کسی ایک کو نگراں وزیراعظم مقرر کردیتا ہے۔