اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عاصمہ حامد پنجاب کی پہلی خاتون ایڈووکیٹ جنرل تعینات

عاصمہ حامد کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کردیا گیا اور وہ یہ اہم ذمہ داریاں سنبھالنے والی پہلی خاتون ہیں۔وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کی جانب سے عاصمہ حامد کی بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعیناتی کی منظوری کے بعد آج سیکرٹری قانون نے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ عاصمہ حامد ملکی تاریخ کی پہلی ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ہیں۔دوسری جانب تحریک انصاف نے عاصمہ حامد کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کر دیاہے۔ تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر اور نگران وزیراعلی پنجاب کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف کی جانب سے وزارتِ اعلٰی چھوڑنے سے چند گھنٹے قبل اہم ترین تعیناتی قابل تشویش ہے، عاصمہ حامد کے والد شاہد حامد اور چچا زاہد حامد شریف خاندان کے وفادار ہیں، بادی النظر میں عاصمہ حامد کو شریف خاندان سے وفاداری نبھانے کے عوض تعینات کیا گیا۔واضح رہے کہ سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شکیل الرحمان نے گزشتہ ہفتے ذاتی وجوہات پر استعفیٰ دیا تھا۔ جس کے بعد یہ اہم ترین عہدہ خالی ہوا تھا۔