اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,906FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ہزار کے نوٹ پر قومی پرچم کا رنگ تبدیل کرنے پر اسٹیٹ بینک کو نوٹس جاری

ہزار کے نوٹ پر قومی پرچم کا رنگ تبدیل کرنے پر اسٹیٹ بینک اور حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ میں ایک ہزار کے نوٹ پر پاکستانی پرچم کا رنگ تبدیل کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان، اٹارنی جنرل اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 جولائی تک تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ایک ہزار روپے کے کرنسی نوٹ پر پاکستان کے پرچم کا رنگ تبدیل کرنا قابلِ سزا جرم ہے، ہزار کا نوٹ سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے حکم پر گورنر اسٹیٹ بینک اشرف وتھرا کے دستخط سے جاری ہوا تھا۔مدعا علیہان نے ایسا کرکے دستور کی دفعہ 5 سے انحراف کیا اور پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کی گئی۔ درخواست گزار نے عدالت سے نوٹ منسوخ کرکے ذمہ دار افراد کے خلاف فوجداری مقدمے کے تحت کارروائی کرنے کی استدعا کی۔