اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

الیکشن 2018۔انتخابی نشان الاٹ

اسلام آباد(محمدجابر)الیکشن کمیشن آف پاکستان نےالیکشن 2018 کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کردئیے ہیں جب کہ ایک نشان کے لیے ایک سے زائد درخواستیں آنے پر فیصلے محفوظ کر لیے گئے ہیں،اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر کی صدارت میں پانچ رکنی کمیشن نےسیاسی جماعتوں کوانتخابی نشان الاٹ کرنے کے معاملہ کی سماعت کی،پیپلزپارٹی کو تلوار کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے، دوران سماعت صفدر عباسی نے پی پی پی کے نمائندہ نئیر بخاری سے کہا کہ وہ حلف دیں کہ انتخابی نشان تلوار حاصل ہونے کے بعد اسے بلاک نہیں کریں گےبلکہ استعمال کریں گےجس پردونوں میں تلخ کلامی ہوئی،صفدر عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 1988ء سے اب تک چار الیکشن تیر کے نشان پر لڑے ہیں، اصل تنازعہ پاکستان پیپلز پارٹی کے اپنے اندر ہے بلاول اور زرداری ایک ہی جگہ میٹنگ کرتےہیں یہ دوالگ جماعتیں نہیں ہیں،ایم کیوایم پاکستان کو پتنگ، پاکستان کسان اتحاد کو ہل کا نشان جب کہ عوامی لیگ کو انسانی ہاتھ کا نشانہ دیا گیا ہے، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کو ستارہ کا نشانہ تفویض کیا گیا ہے،جی ڈی اے کے سیکرٹری اطلاعات سردار رحیم کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں جے ڈی اے ایک ہی نشان کے تحت میدان میں اترے گا اور پیر پگارا کی سربراہی میں سندھ میں حکومت بنائے گا،مسلم لیگ ق نےاپنے انتخابی نشان سائیکل سے دستبردار ہو ٹریکٹر کا انتخابی نشان مانگا ہے، پاکستان کسان اتحاد نے بھی ٹریکٹر کا انتخابی نشان مانگ رکھا ہے جس پر انتخابی کمیشن نے پہلے فیصلہ محفوظ کیا اور بعد میں مسلم لیگ ق کو ٹریکٹر کا نشانہ الاٹ کر دیا،بلوچستان سے تعلق رکھنے والی نیشنل پارٹی کو آری اورمتحدہ قبائل پارٹی کو پگڑی کا نشان الاٹ کر دیا گیا، نیشنل پارٹی کے رہنما میر حاصل بزنجونےآری کاانتخابی نشان ملنےکی تصدیق کی اورانتخابی کمیشن کا شکریہ بھی ادا کیا،الیکشن کمیشن آف پاکستان میں عوامی لیگ اور پاکستان تحریک انسانیت دونوں نے ہاکی کے نشان کی درخواست دی تھی تاہم ہاکی کا نشان عوامی لیگ کو الاٹ کر دیا گیا، پاکستان تحریک انسانیت کوکنگھی کا نشان دیا گیا ہے،پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی جانب سے من پسند انتخابی نشان نہ ملنے پر عدالت کا دروازہ کھٹکھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تحریک انصاف گلالئی بلے باز کے نشان کی خواہشمند تھی البتہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف گلائی کوریکٹ کانشان الاٹ کیا گیا ہے،الیکشن ایکٹ کے تحت خواتین کو پانچ فیصد نمائندگی دینے والی اور دیگر قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والی پارٹیوں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے گئے ہیں،الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کیلئے درخواستیں طلب کرتے ہوئے 15 مئی آخری تاریخ مقرر کی تھی،الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ 110 سیاسی جماعتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ مطلوبہ انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کے لیے پندرہ مئی 2018 تک اپنی درخواستیں الیکشن کمیشن کو پہنچا دیں،انتخابی کمیشن نے واضح کیا تھا کہ جو جماعتیں الیکشن ایکٹ 2017 ء کے تحت قواعد پر پوری نہیں اتریں گی انہیں آئندہ عام انتخابات کیلئے انتخابی نشان الاٹ نہیں کیا جائے گا۔