اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,110FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کھانے پینے کی چیز میں گرنیوالی مکھی ڈبو کر نکالنے کا حکم ، سائنسدانوں نے وجہ بھی بتادی

لاہور(ویب ڈیسک) اکثر آپ نے سنا ہوگاکہ کھانے پینے کی چیزوں میں مکھی گرجائے تو اسے ڈبو کر باہر نکال دیں اور وہ چیز استعمال کرلیں لیکن بیشتر افراد کو ڈبونے سے متعلق قرآن وحدیث یا سائنسی معلومات حاصل نہیں ۔ آیئے آپ کو بتاتے ہیں۔ محمد فتح اللہ گولن نے اپنی کتاب ’نورسرمدی‘ میں لکھاکہ صحیح بخاری کی حدیث پیش ہے ،
ارشادِ نبوی ہے
”اگر تم میں سے کسی کے برتن میں مکھی گر پڑے تو اسے چاہیے کہ اسے مکمل طورپر ڈبو کر نکال لے،کیونکہ اس کے ایک پر میں بیماری اور دوسرے پر میں شفا ہوتی ہے۔ “
اس حدیث میں کئی باتیں قابل غور ہیں:
اول : پہلی بات تو یہ ہے کہ اُس دور میں کوئی بھی نہیں جانتا تھا کہ مکھی جراثیم کی حامل ہوتی ہے۔ مکھی جب کسی مائع چیز میں گرنے لگتی ہے تو احتیاط کے پیش نظر اپنا ایک پراوپر اٹھا لیتی ہے ، دونوں پروں کو ایک ساتھ نہیں ڈبوتی، تاکہ برتن سے نکلنے کی صورت میں اڑنے کا امکان روشن رہے ، تاہم مکھی کے کھانے پینے کی اشیاءمیں گرنے کی وجہ سے بعض اوقات ان میں جراثیم منتقل ہوجاتے ہیں۔
دوم : ایسی صورت حال میں نبی کریم ﷺ نے پوری مکھی کو ڈبو کر پھینک دینے کا حکم فرمایا ہے ، اس کی وجہ یہ ہے کہ مکھی کے ایک پر میں بیماری کے جراثیم ہوتے ہیں اور دوسرے پر میں ایسے جراثیم ہوتے ہیں جو پہلے پر کے نقصان دہ اثرات کو زائل کر دیتے ہیں۔ جب انسان کا ہاتھ مکھی کی کمر سے چھوتا ہے تو اس میں سے جراثیم کش مواد خارج ہوتا ہے، جو پہلے پر کے جراثیم کو ختم کر دیتا ہے۔
جن سائنس دانوں نے اس بارے میں تجربات کیے ہیں وہ کہتے ہیں کہ جب انہوں نے مکھی کی پشت پر دباؤ ڈالا تو انہوں نے خورد بین کی مدد سے دیکھا کہ ایک خاص قسم کے جراثیم اس میں سے نکل کردائیں بائیں پھیلنا شروع ہو گئے ہیں۔ بعد کی تحقیقات سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ یہ جراثیم اینٹی بائیوٹک ہوتے ہیں۔