اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

فیس بک،واٹس اپ گپ شپ پرٹیکس عائد

کمپالا(مانیٹرنگ ڈیسک) یوگنڈا کی پارلیمنٹ نے فیس بک، واٹس اپ، ٹوئٹر اور وائبرکے ذریعے ’گپ شپ‘ کرنے والوں پر ٹیکسزعائد کرنے کی منظوری دے دی،سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر ہونے والی گپ شپ کی حوصلہ شکنی کے لیے پارلیمنٹ نے جو قانون سازی کی ہے اسکے تحت ہر شخص کو یومیہ 200 شلنگ (مقامی کرنسی) ادا کرنے ہوں گے،پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے قانون کا اطلاق گو کہ یکم جولائی سے ہوگا لیکن تاحال اسکے متعلق شکوک و شبہات موجود ہیں کہ آیا پارلیمنٹ سےمنظوری کےباوجود اس نئے قانون پرعملدرآمد ممکن ہوسکےگایانہیں؟حکومتی ناقدین یہ بھی معلوم کررہےہیں کہ نئےقانون کا اطلاق کیسے ہوگا؟یوگنڈا کے 1986 سے اقتدار میں رہنے والے صدر Yoweri Museveni اس ٹیکس کے حامی ہیں، ان کے خیال میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس سے گپ شپ کو فروغ ملا ہے،یوگنڈا کے صدراس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ انٹرنیٹ کے ذریعے بڑھتی ہوئی گپ شپ سے یوگینڈا کا وقت اورپیسہ دوںوں ضائع ہورہا ہے، برسراقتدار صدر کے مخالفین کا مؤقف ہے کہ اس طرح اظہار رائے کی آزادی پر قدغنیں عائد کی جارہی ہیں،یوگنڈا کے کچھ حکومتی اہلکاروں کا خیال ہے کہ ٹیکسز کے نفاذ سے جو رقم حاصل ہوگی اس سے عوام کی خدمت کے اداروں کی کارکردگی میں بہتری لانا ممکن ہوگا،غیرملکی خبر رساں اداروں نے حکومتی وزرا کے حوالے سے یہ بھی بتایا ہے کہ وہ امید رکھتے ہیں کہ نئے ٹیکسز کے نفاذ سے جو رقم حاصل ہوگی اس سے غیرملکی قرضوں کی ادائیگی ممکن ہوسکے گی۔