اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

864,557FansLike
9,991FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

انتخابات کے التوا کی بات۔۔۔۔نواز شریف کا سوال

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم نوازشریف نےکہاہےکہ عوام نے انتخابات کے التوا کی قرارداد مسترد کر دی ہے، ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے، بلوچستان میں انتخابات ملتوی کرنے کی بات کرنے والے کس کی بولی بول رہے ہیں،فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے جلسے سے خطاب کرتےہوئےانہوں نے کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی سزا بھگت رہا ہوں، مسلم لیگ ن کی مضبوط پوزیشن کے باعث انتخابات ملتوی کرنے کی سازش کی جارہی ہے،انہوں نے کہا کہ کیا اس لیے میرے خلاف مقدمے بن رہے ہیں کہ میں نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا،ملک سےلوڈشیڈنگ اوردہشت گردی ختم کرنےکی پیشیاں بھگت رہاہوں،مجھےبتایاجائےکہ میں نے کون سی کرپشن کی ہے، پاکستان خوشحالی کی طرف بڑھ رہا تھا کہ میرے خلاف فیصلہ سنا دیا گیا، اب عوام کا ووٹ میرے خلاف فیصلے کو واپس کرسکتا ہے،سابق وزیراعظم نے کہا کہ کسی نے ترقی دیکھنی ہے تو پنجاب میں آ کردیکھ لے، اس کے برعکس خیبرپختونخوا میں نامکمل منصوبوں کا افتتاح کیا جا رہا ہے، عمران خان نے اس صوبے کو تباہ کردیا ہے،نوازشریف نے دعویٰ کیا کہ انتخابات میں ایسی مہریں لگیں گی جو پوری زندگی یاد رکھی جائیں گی کیونکہ سب کو معلوم ہے انتخابات ہوئے تو مسلم لیگ ن ہی جیتے گی۔