اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

لیڈی ڈیانا کا آج 57 واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے

پریوں کی شہزادی پرنسیس آف ویلز لیڈی ڈیانا کا آج ستاونواں یوم پیدائش ہے، شہزادی کی مسکراہٹ آج بھی ان کے مداحوں میں بسی ہے۔ ڈیانا سپنسر، پرنسیس آف ویلز جنہیں دنیا لیڈی ڈیانا کے نام سے جانتی ہے یکم جولائی انیس سو اکسٹھ کو برطانیہ کے علاقے نورفوک میں پیدا ہوئیں۔انتیس جولائی انیس سو اکاسی کو برطانیہ کے ولی عہد شہزادہ چارلس کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، ان کی شادی کو فیری ٹیل میرج قرار دیا گیا اور دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں نے ان کی شادی کی تقریب دیکھی، انہوں نے شہزادہ ولیم اور ہیری کو جنم دیا۔کچھ عرصے بعد ہی شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے تعلقات میں کشیدگی آنے لگی اور سولہ سال بعد اگست انیس سو چھیانوے میں ان میں طلاق ہوگئی۔ ڈیانا کی عالمی سطح پر مقبولیت کا بڑا سبب ان کی خوبصورت شخصیت تھی۔ ان کے فلاحی کاموں ،بارودی سرنگوں اور ایڈز کے خاتمے کی کوششوں پر دنیا بھر میں انہیں سراہا گیا۔لیڈی ڈیانا اکتیس اگست انیس سو ستانوے کو پیرس میں ایک کار حادثے میں انتقال کر گئیں۔