اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

گجرات۔ نون کی لڑائی میں حمزہ شہبازکی انٹری

لاہور(وقاص احسان)مسلم لیگ ن کےمرکزی رہنمامیاں حمزہ شہبازنےگجرات کے حلقہ این اے 69اورپی پی 31کے امیدواروں چوہدری مبشر حسین اور حاجی ناصر محمود کے درمیان گلے شکوے ختم کرا کے صلح کروا دی ،ن لیگ کے دونوں بڑوں نے انتخابی مہم مل کر چلانےکا عہدکرلیا،حاجی ناصرمحمودنے اعلان کیاکہ چوہدری مبشر حسین کی انتخابی مہم خود چلائونگااور شہر سے ریکارڈ ووٹ لیکر دوں گاجبکہ چودھری مبشرحسین نے کہاکہ اب کی بار الیکشن میں چوہدری برادران کی سیاست کا جنازہ نکل جائیگا،حمزہ شہبازنےپارٹی کارکنان کو انتخابی مہم تیز کرنے کی ہدایت کی،حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ملک کو ایسی قیادت چاہئے جو مسائل حل کر ے اور ملک کو آگے لے کر چلے،ملک کسی بھی غلط فیصلے کا متحمل نہیں ہو سکتا،عوام کارکردگی دیکھ کر ووٹ دیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عام انتخابات کا وقت قریب آگیا ہے کارکنان انتخابی مہم تیز کر دیں ،میں خودپنجاب کے ہر ضلع کا دورہ کروں گا،مسلم لیگ (ن) واحد جماعت ہے جس نے عوام کے مسائل حل کئے۔