اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,110FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سہ فریقی سیریز: پاکستان نے زمبابوے کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

سہ ملکی ٹی 20 سیریز میں ایک سو تریسٹھ رنز کے زمبابوین ہدف کو پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے زمبابوے کی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تو میزبان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے۔جوابی اننگز میں قومی ٹیم نے حارث سہیل کو بطور اوپنر موقع دیا جو سولہ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، آسٹریلیا کے خلاف ناکامی کا شکار ہونے والے فخر زمان نے ذمہ دارانہ کھیلتے ہوئے سینتالیس رنز جوڑے، دوسرے نوجوان بلے باز حسین طلعت نے بھی اچھی پرفارمنس دکھائی، پچانوے کے مجموعے پر دوسری وکٹ گری تو خود کپتان سرفراز احمد بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے۔ تیسری وکٹ پر کپتان سرفراز احمد اور حسین طلعت نے 43 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کا مجموعی اسکور 138 تک پہنچا تو حسین طلعت 44 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔سرفراز احمد 38 اور شعیب ملک 12 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ زمبابوے کو شکست دینے کے بعد قومی ٹیم نے سہ فریقی سیریز کے فائنل میں جگہ بنالی۔