اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مستونگ میں خود کش حملہ، سراج رئیسانی سمیت 70 افراد جاں بحق

اسلام آباد (محمد جابر)چیئرمین تحریک انصاف کی مستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما پر حملے کی شدید مذ مت۔عمران خان نے نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت بھاری جانی نقصان پر انتہائی افسوس کا اظہارکیا۔ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی سر اٹھاتی لہر انتہائی تشویشناک اور باعث تکلیف ہے۔دہشت گرد حملوں سے انتخابی ماحول خراب کرنے کی سازش کی بو آتی ہے۔ نگران حکومتیں صورتحال کی نزاکت کے پیش نظر غیر معمولی اقدامات اور فیصلے کریںانہوں نے مزید کہا کہ قوم انتخابات کیخلاف کسی نوعیت کی سازش کامیاب نہیں ہونے دے گی زخمیوں کی جلد اور مکمل شفایابی کیلئے دعا گو ہیں ۔