اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے یاسمین راشد کا نام زیرِغور

تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے ڈاکٹریاسمین راشد کے نام پر غور شروع کردیا ہے اور انہیں آج بنی گالا طلب کرلیا گیا ہے۔ تحریک انصاف نے پنجاب کی نئی وزیراعلیٰ کے لئے ڈاکٹریاسمین راشد کے نام پر غور شروع کردیا ہے اور اس حوالے سے یاسمین راشد کے مخصوص نشست پر ہونے اور وزیراعلیٰ کے عہدے کے لئے قانونی رائے بھی طلب کرلی ہے۔ ڈاکٹریاسمین راشد کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد طلب کرلیا ہے جہاں ان سے انٹرویو کیا جائے گا۔واضح رہے کہ یاسمین راشد کا نام پنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے لئے تحریک انصاف کی ترجیحی فہرست میں سرفہرست ہے اور قانون مخصوص نشستوں والے رکن کو بھی وزیراعلی بننے کی اجازت دیتا ہے۔