اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,303FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پنجاب کے مختلف حلقوں میں امیدواروں کی درخواست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی

پنجاب میں قومی و صوبائی اسمبلی کے مختلف حلقوں میں امیدواروں کی درخواست پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل جاری ہے۔25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں کئی حلقے ایسے بھی تھے جن میں کامیاب امیدواروں کی فتح کا مارجن انتہائی کم تھا جس کے باعث کئی امیدواروں نے متعلقہ ریٹرننگ افسران سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواستیں کی تھیں، ان ہی درخواستوں پر کئی حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل جاری ہے۔غیر حتمی سرکاری نتیجے کے مطابق این اے 73 سیالکوٹ سے مسلم لیگ (ن) کے خواجہ آصف کامیاب ہوئے تھے، ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے عثمان ڈار نے ووٹوں کی گنتی کے لیے درخواست کی تھی۔فیصل آباد کے حلقہ این اے 108 میں مسلم لیگ (ن) کے عابد شیر علی کی درخواست پر ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ اس حلقے سے پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار فرخ حبیب نے ایک لاکھ 12 ہزار 740 ووٹ حاصل کئے جبکہ عابد شیر علی ایک لاکھ 11 ہزار 529 ووٹ لے کر ناکام رہے تھے۔این اے 131 سے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے 84 ہزار 313 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی جب کہ سابق وفاقی وزیر و رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ سعد رفیق 83 ہزار 634 ووٹ لے کر ناکام رہے۔لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 126 سے پی ٹی آئی کے حماد اظہر کامیاب قرار پائے تھے، حماد اظہر نے ایک لاکھ 5 ہزار 734 ووٹ لئے تھے جب کہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ (ن) کے امیدوارنے ایک لاکھ 2 ہزار 677 ووٹ حاصل کئے تھے۔ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 157 میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسی گیلانی کی درخواست پر ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ اس حلقے سے پی ٹی آئی کے امیدوار زین حسین قریشی 77 ہزار 371 ووٹ لےکر کامیاب قرار پائے ہیں جب کہ علی موسی گیلانی نے 70 ہزار 830 ووٹ لیے تھے۔این اے 57 مری میں مسلم لیگ (ن) کے شاہد خاقان عباسی نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کی ہے ، انہوں نے ایک لاکھ 24 ہزار 703 وٹ لئے تھے جب کہ پی ٹی آئی کے صداقت علی خان ایک لاکھ 36 ہزار 249 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے تھے۔پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 162 پر مسلم لیگ (ن) کے یاسین سوہل کامیاب قرار پائے تھے۔ ووٹوں کی دوبارہ گنتی تحریک انصاف کے علیم خان کی درخواست پر ہوئی ہے۔مظفر گڑھ میں پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 270 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد عوامی راج پارٹی کے امیدوار اجمل چانڈیہ کو شکست ہوگئی جب کہ آزاد امیدار عبدالحئی کو کامیاب قرار دے دیا گیا۔ ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں آزاد امیدوار عبدالحئی دستی 17 ووٹوں سے کامیاب ہوئے ہیں اور ان کے 17 ہزار 717 ووٹ نکلے ہیں جب کہ اجمل چانڈیہ کے 17 ہزار 700 ووٹ ہیں۔