اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

تحت پنجاب کیلئے دوڑ جاری، چوہدری پرویزالٰہی کو سپیکر بنانے کا فیصلہ

تحت پنجاب کیلئے ریس آخری مرحلے میں داخل ہوگئی، تحریک انصاف نے نمبر گیم پورا ہونے کا دعویٰ کر دیا، چودھری پرویز الٰہی کواسپیکر پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا، رہنما ق لیگ نے بھی رضا مندی ظاہر کر دی۔وزیراعلی پنجاب کے لئے تمام نظریں بنی گالہ پر لگی ہیں، سب کو کپتان کے فیصلے کا انتظار ہے۔ جہانگیر ترین کا کہنا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے کسی نے لابنگ نہیں کی، عمران خان نام منتخب کر کے سب کو بلائیں گے۔ تحریک انصاف کی جانب سے میاں اسلم اقبال بھی وزارت اعلیٰ کیلئے مضبوط امیدوار ہیں، پنجاب میں حکومت سازی سے متعلق امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی، فواد چودھری پہلے ہی 180 کا اسکور حاصل کرنے کا دعویٰ کر چکے ہیں۔ادھر تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کا اتحاد مزید مضبوط ہوگیا۔ چودھری پرویز الٰہی کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پرویز الٰہی نے بھی سپیکر بننے پر رضامندی ظاہر کر دی۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے چوہدری پرویز الٰہی کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔ منتخب ہونے کی صورت میں رہنما ق لیگ دوسری مرتبہ اسپیکر پنجاب اسمبلی بنیں گے، وہ پنجاب اسمبلی کے 17 ویں اسپیکر ہونگے۔چوہدری پرویز الٰہی 1997 سے 1999 تک اسپیکر پنجاب اسمبلی، 2002 سے 2007 تک وزیر اعلیٰ پنجاب رہے، چوہدری پرویز الٰہی 2008 میں قومی اسمبلی میں لیڈر آف اپوزیشن جبکہ 2012 میں ڈپٹی وزیر اعظم بھی رہے ہیں۔