اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

شہباز شریف کے داماد علی عمران اشتہاری قرار

احتساب عدالت نے صدر مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف کے داماد کو اشتہاری قرار دے دیا۔ نیب لاہور نے عدالت میں اشتہاری قرار دینے کی درخواست دی تھی۔احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے عمران علی یوسف کو اشتہاری قرار دے دیا۔ نیب لاہور نے احتساب عدالت میں اشتہاری قرار دینے کی درخواست دی تھی، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ علی عمران کو متعدد بار طلب کیا اسکے باوجود وہ بیرون ملک فرار ہو گئے، جس پر عدالت نے علی عمران کو اشتہاری قرار دے دیا۔یاد رہے علی عمران کے خلاف 56 کمپنیز سکینڈل میں پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کے حوالے سے کچھ الزامات ہیں جن کی تحقیقات کیلئے نیب نے طلب کر رکھا ہے، تاہم علی عمران بیرون ملک موجود ہیں۔ احتساب عدالت کی جانب سے شہباز شریف کے داماد علی عمران کو اشتہاری قرار دئیے جانے کے بعد نیب انھیں پاکستان واپس لانے کیلئے اقدامات کرے گا۔ ذرائع کے مطابق ان کو انٹرپول کے ذریعے واپس لایا جائے گا۔