اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,474FansLike
10,002FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

دہشتگردی کیس میں ایم کیو ایم کنوینئر خالد مقبول مفرور قرار

انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کو مفرور قرار دیتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔کراچی کی انسداد ہشتگردی عدالت میں بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقاریر اور 22 اگست کو میڈیا ہاؤسز پر حملے سمیت متعدد مقدمات کی سماعت ہوئی۔ فاروق ستار، خواجہ اظہار، قمر منصور، کنور نوید، عامر خان، ساتھی اسحاق، ریحان ہاشمی، روف صدیقی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ ملزمان کے وکلا کو مقدمے کے دستاویزات فراہم کی گئیں۔پولیس نے تین مقدمات میں حتمی چالان پیش کردئیے جو عدالت نے منظور کرلئے۔ پولیس نے چالان میں ایم کیو ایم پاکستان کے کنویئنر خالد مقبول صدیقی اور بانی ایم کیو ایم کو مفرور قرار دے دیا۔عدالت نے ایم کیو ایم بانی اور خالد مقبول صدیقی سمیت دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے، آئندہ سماعت میں ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔ عدالت نے سماعت 8 ستمبر تک ملتوی کردی۔