اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,215FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بشریٰ بی بی کے سابق شوہرخاورمانیکا نے دوسری شادی کرلی

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہرخاور فرید مانیکا نے دوسری شادی کرلی۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی تیسری اہلیہ اوربہت جلد پاکستان کی خاتون اول کا اعزاز حاصل کرنے والی بشریٰ بی بی کے سابق شوہرخاورمانیکا نے سمیرا آغا نامی 40 سالہ خاتون سے دوسری شادی کرلی۔خاورمانیکا کے قریبی ساتھی لطیف خان نے ان کی دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ خاورمانیکا کی شادی لاہور میں انجام پائی جس میں ان کے دوستوں، قریبی رشتہ داروں اوران کے بچوں نے شرکت کی۔ خاورمانیکا بشریٰ بی بی کے سابق شوہر ہیں ان دونوں کی طلاق کے بعد عمران خان نے 6 ماہ قبل بشریٰ بی بی سے شادی کی تھی۔واضح رہے کہ بشریٰ بی بی عمران خان کی تیسری بیوی ہیں، اس سے قبل عمران خان نے جمائما گولڈ اسمتھ سے پہلی شادی کی تھی جس سے ان کے دوبیٹے قاسم اورسلیمان ہیں جب کہ دوسری شادی ریحام خان سے کی تھی تاہم یہ شادی صرف 10 ماہ ہی چل سکی بعد ازاں دونوں کے دمیان علیحدگی ہوگئی۔