اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,110FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

قذافی اسٹیڈیم؛ دھواں چھوڑتے کوڑے کے ڈھیر

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قذافی اسٹیڈیم کے عقب میں دھواں چھوڑتے کوڑے کے ڈھیر آلودگی پھیلانے لگے، کچرا اٹھانے والی گاڑیاں دھونے سے ڈینگی مچھر کی افزائش کے خدشات پیدا ہونے لگے، پی سی بی ویمنز ونگ کا دفتر بھی متاثرین میں شامل ہے، آلودگی پھیلانے کا سامان الحمرا کلچرل کمپلیکس کا ماحول بھی خراب کرنے لگا۔تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم کے عقب میں عبدالقادر انکلوژر کے گیٹ سے ذرا فاصلے پر ایک کوڑا اسٹینڈ ایک عرصہ سے ماحول خراب کررہا ہے، قانونی طور پر کچرے کو آگ لگانا جرم ہے لیکن سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا عملہ اپنی آسانی کیلیے شعلے بھڑکا کر رخصت ہوجاتا ہے، بعد ازاں گھنٹوں دھواں نہ صرف آنے جانے والوں کی ناک میں دم کرتا رہتا ہے،یہاں کچرا اٹھانے والی گاڑیوں کو دھونے کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے جس کی وجہ سے ڈینگی مچھر کی افزائش ہوسکتی ہے، بارش کی صورت میں یہاں جمع ہونے والا پانی بھی بیماریوں کے پھیلائو کا سبب بن سکتا ہے۔پی سی بی کے ویمنز ونگ کا دفتر بھی کوڑا اسٹینڈ سے زیادہ فاصلے پر نہیں اور دھوئیں سے متاثر ہونے والوں میں اس کا عملہ بھی شامل ہے، آلودگی پھیلانے کے یہ ذرائع الحمراکلچرل کمپلیکس میں قائم آرٹ گیلری کے بالکل پڑوس میں موجود اور ماحول بری طرح خراب کررہے ہیں، یہاں سے گزرنے والے منہ پر رومال تو رکھ لیتے ہیں لیکن کسی نے حکام کی اس مسئلہ کی طرف توجہ دلانے کی ضررت محسوس نہیں کی۔یاد رہے کہ دنیا بھر میں اسپورٹس وینیوز کو آلودگی سے پاک رکھنے کیلیے ہر ممکن اقدامات کیے جاتے ہیں، صحتمندانہ سرگرمیوں کیلیے مخصوص میدانوں کا ماحول بھی شاندار رکھا جاتا ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی اورغیرملکی ٹیموں کی میزبانی کے منتظر قذافی اسٹیڈیم کے اطراف کا ماحول حکام کیلیے ایک سوالیہ نشان ہے۔