اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,817FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

گستاخانہ خاکوں پر احتجاج، امریکا و برطانیہ کی اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج کے سبب امریکا اور برطانیہ نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے اسلام آباد میں غیر ضروری سفر سے منع کر دیا۔ تحریک لبیک پاکستان کے لانگ مارچ کے پیش نظر امریکی سفارت خانے اور برطانوی ہائی کمیشن نے اپنے اپنے شہریوں کے لیے سفری ہدایات جاری کردیں۔امریکی ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں مظاہروں کا آغاز 30 اگست کی شام کو شروع ہوسکتا ہے اور مظاہرین 30 اور 31 اگست کو جی ٹی روڈ کے ذریعے جہلم سے اسلام آباد میں داخل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں جب کہ مظاہرے طویل مدت تک جاری رہنے کا اندیشہ ہے۔امریکی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ امریکی شہری اور سفارت خانے کے ملازمین مظاہروں کے مقام سے دور رہیں اور ملازمین مظاہروں کے مقامات میں پھنسنے کی صورت میں فوری اشارہ دیں۔دوسری جانب برطانوی ہائی کمشنر نے بھی مظاہروں کے خدشے کے باعث پاکستان میں برطانوی شہریوں اور ہائی کمیشن کے اراکین کے لیے سفری وارننگ جاری کی ہے۔ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ 29 اگست کو مظاہرین نے براستہ جی ٹی روڈ لاہور سے اسلام آباد کے لیے سفر شروع کیا ہے۔ مظاہرین نیدر لینڈ کے سینیٹر گیری وائلڈر کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے خلاف اپنی آواز بلند کر رہے ہیں، برطانوی شہریوں اور ہائی کمیشن ملازمین مظاہرین، عوامی اجتماعات سے دور رہیں۔