اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

886,334FansLike
10,001FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پی ٹی آئی کویت کے وفدکی وفاقی وزیرِمملکت سے ملاقات

اسلام آباد(عرفان شفیق)پی ٹی آئی کویت کے وفدنے وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارخان آفریدی سے اسلام آبادمیں ملاقات کی، وفدکی قیادت چیئرمین پی ٹی آئی ایگزیکٹو بورڈ کویت پیر امجد حسین نے کی، پیر امجد حسین نے شہریار خان آفریدی کو اپنی اور پی ٹی آئی کویت کی جانب سے وزیر مملکت برائے داخلہ منتخب ہونے پر نیک خواہشات کے ساتھ مبارکباد پیش کی، پیر امجد حسین نے شہریار خان آفریدی سے کویت سے پی آئی اے کی فلائیٹس کی بحالی اور کویت کی طرف سے پاکستانیوں کے لئے ویزوں پر پابندی کے حوالے سے بھی بات چیت کی، جس پر شہریار خان آفریدی نے اس مسئلے کے حل کی یقین دہانی کرائی اور انہوں نے مزید کہا کہ دورہ کویت کے دوران جس طرح کویت میں مقیم پاکستانیوں نے مجھے عزت اور محبت دی میں اسے کبھی فراموش نہیں کر سکتا اور میں جلد ہی کویت کا دورہ کر کے تمام احباب کا شکریہ ادا کروں گا اور ویزوں کے اجرا کے بارے کویت حکومت سے رابطہ بھی کروں گا، انہوں نے کہا کہ کویت سے مجھے جتنی محبت ملی اب میں خود کو کویت ٹیم کا ہی ممبر سمجھتا ہوں۔