اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,110FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

یورو فٹ بال چیمپئن شپ میں میچوں کے دوران شراب نوشی پر پابندی عائد

پیرس (سپورٹس ڈیسک) فرانس میں حکام نے یورو فٹ بال چیمپیئن شپ کے میچوں کی میزبانی کرنے والے شہروں کی انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ سٹیڈیمز کے نزدیک اور شائقین کے لیے مختص علاقوں میں شراب نوشی پر پابندی عائد کر دیں۔فرانسیسی حکام کی جانب سے مارسے میں انگلینڈ اور روس کے درمیان میچ کے بعد شائقین اور پولیس کے درمیان تصادم کے واقعات کے بعد شراب نوشی پر پابندی کی اپیل کی گئی ہے۔ فرانس کے وزیر داخلہ برناڈ کازنو نے کہا ہے کہ میں نے کہا ہے کہ میچ سے پہلے، میچ کے دن اور جس دن شائقین کے لئے مختص مقامات کھلے ہوں وہاں شراب کی فروخت، شراب نوشی اور شراب کی ترسیل کو روکنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ پابندی میں عوامی مقامات بھی شامل ہوں گے اور آف لائسنس شراب خانوں پر اس کا اطلاق ہو گا۔انہوں نے کہا کہ مقامی سینیئر حکام شراب خانوں اور کیفے کی بالکونی میں شراب پینے پر پابندی عائد کر سکیں گے کیونکہ وہاں سے خالی بوتلوں کو میزائلز کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ لوس میں پہلے ہی شراب پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور حکام نے کہا ہے کہ وہ شائقین شہر کا سفر کرنے سے اجتناب کریں جن کے پاس میچ کے اس سے پہلے یورپی ممالک کی فٹ بال کی نگران تنظیم یوئیفا کا کہنا تھا کہ اگر شائقین کی جانب سے مزید تشدد ہوا تو انگلینڈ اور روس کی ٹیموں کو یورو 2016 سے نااہل قرار دے دیا جا سکتا ہے۔