اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

888,699FansLike
10,002FollowersFollow
569,200FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

خیبر پختونخوا میں احتساب کمیشن ختم کرنے کا فیصلہ

صوبائی حکومت کے ترجمان شوکت یوسفزئی اور وزیرِ خزانہ تیمور جھگڑا کہتے ہیں کہ نیب اور اینٹی کرپشن کا کام تسلی بخش ہے، اس لیے احتساب کمیشن کو ختم کیا جا رہا ہے۔خیبر پختونخوا کابینہ اجلاس کے بعد وزیرِاعلیٰ ہاؤس میں ترجمان خیبر پختونخوا حکومت شوکت یوسفزئی اور وزیرِ خزانہ تیمور جھگڑا کا مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہنا تھا کہ صحت انصاف کارڈ کو گزشتہ حکومت میں شروع کیا گیا جس پر کافی کام ہوا ہے۔ نیب اور اینٹی کرپشن کا کام بھی تسلی بخش ہے، اس لیے احتساب کمیشن کو ختم کیا جا رہا ہے۔ بلدیاتی نظام کو بہتر کرنے کے لئے ترامیم لا رہے ہیں۔ صوبے کے شمالی علاقوں میں سیاحت کو فروغ دیا جائیگا۔ فنی تعلیم کے حوالے سے لوگوں کو مختلف ہنر سکھائے جائیں گے۔ کرپشن خاتمہ کیلئے مانیٹرنگ سسٹم بنا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس ایکٹ کو قبائلی علاقوں تک وسعت دینے کے لئے ریفارمز لا رہے ہیں۔ سستے انصاف کی فراہمی کیلئے چیف حسٹس پشاور ہائی کورٹ کی مشاورت سے پالیسی بنائینگے۔انہوں نے بتایا کہ آبپاشی کے لئے چشمہ رائٹ بینک کنال کے حوالے سے وفاقی حکومت کے ساتھ رابطہ کیا جائے گا۔ صوبے میں لاکھوں ایکڑ زمینوں کو سیراب اور زرعی زمینوں کو ہاؤسنگ سوسائٹیز سے بچانے کے لئے اقدامات کئے جائینگے۔صوبائی وزرا نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بجلی کی پیدوار اور چھوٹے پراجیکٹ کے ذریعے سستے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائینگے۔ سوات ایکسپریس وے اور بی آر ٹی جیسے تمام منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائیگا۔ وزیرِاعلی خود ہر دس دن بعد اس کا جائزہ لینگے۔ این ایف سی اور صوبے کے حقوق پر وفاقی حکومت سے بات کرینگے۔